• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترین گروپ میں توڑ پھوڑ شروع، 3 اراکین کی پرویز الہٰی سے ملاقات

جہانگیر ترین گروپ میں توڑ پھوڑ شروع ہوگئی، ترین گروپ کے 3 اراکین نے مسلم لیگ (ق) کے رہنما پرویز الہٰی سے ملاقات کی اور وزارت اعلیٰ کے انتخاب میں ان کی حمایت کا اعلان کردیا۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ جن اراکین صوبائی اسمبلی نے پرویز الہٰی کی حمایت کا اعلان کیا ہے ان میں سید رفاقت علی گیلانی، عبدالحئی دستی اور امیر محمد خان شامل ہیں۔ 

ترین گروپ کے رفاقت علی گیلانی کا کہنا تھا کہ چوہدری پرویز الہٰی بڑے بھائی ہیں، ان کی حمایت کرتا ہوں۔

عبدالحئی دستی نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے پرویز الہٰی بہترین امیدوار ہیں، میں ان کو ووٹ دوں گا۔ 

اسی طرح امیر محمد خان نے کہا کہ پرویز الہٰی کے لیے ترین گروپ کے دوسرے اراکین سے ووٹ بھی مانگوں گا۔

قومی خبریں سے مزید