• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: نارتھ ناظم آباد میں فائرنگ، رینجرز سیکیورٹی کے دو گارڈز زخمی

کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ملزمان کی فائرنگ سے رینجرز سیکیورٹی کے دو گارڈز زخمی ہوگئے۔

سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) سینٹرل معروف عثمان کے مطابق زخمیوں کو عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

معروف عثمان کے مطابق 35 اور 25 سال کی عمر کے دونوں افراد قلندر اور نعمان کو عباسی شہید اسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

زخمی ہونے والوں میں سے 35 سالہ قلندر کے ہاتھ جبکہ دوسرے کو گردن میں گولی لگی جبکہ دونوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔

معروف عثمان کے مطابق ابتدائی طور پر واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت کا نتیجہ لگتا ہے تاہم معاملے کی چھان بین شروع کردی گئی ہے۔

قومی خبریں سے مزید