• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیصل قریشی کا وزیر اعظم کی حمایت میں بیان سامنے آگیا

معروف اداکار فیصل قریشی کا وزیر اعظم عمران خان کی حمایت میں بیان سامنے آگیا۔

تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر شوبز انڈسٹری کی شخصیات بھی کسی سے پیچھے نظر نہیں آرہیں اور اس حوالے سے اپنی رائے کا کھل کر اظہار کررہی ہیں۔

 اداکار فیصل قریشی نے بھی اپنا ایک ویڈیو پیغام شیئر کیا ہے جس میں وہ عمران خان کی حمایت کرتے نظر آرہے ہیں۔

اپنے بیان میں فیصل قریشی نے کہا کہ خان صاحب آپ نے کہا تھا کہ گھبرانا نہیں ہے، اب ہم آپ سے کہتے ہیں کہ آپ نے گھبرانا نہیں ہے۔

اداکار نے مزید کہا کہ ہم سب آپ کے ساتھ ہیں، پورا پاکستان آپ کے ساتھ ہے، خان صاحب اللّٰہ آپ کو کامیاب کرے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید