• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کسی بھی پارلیمنٹیرین کو روکنے کی ہدایات نہیں ملیں، اسلام آباد پولیس


ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ صرف قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتے ہیں، کسی بھی پارلیمنٹیرین کو روکنے کی ہدایات نہیں ملیں۔

اسلام آباد پولیس کو وزیراعظم ہاؤس سےخصوصی ہدایات ملنے کی خبرکے معاملے پر ترجمان اسلام آباد پولیس نے کہا کہ ریڈ زون مکمل سیل ہے، صرف مارگلہ روڈ سے داخلہ رکھا گیا ہے۔

ترجمان اسلام آباد پولیس نے بتایا کہ سیاسی جماعتوں کے کارکنوں کو ریڈ زون میں داخلےکی ہدایات نہیں دی گئی ہیں،پارلیمنٹیرین کی قومی اسمبلی آمد کے لئے خصوصی ٹریفک پلان جاری کیا ہے۔

ترجمان پولیس نے بتایا کہ اسلام آباد پولیس نے اسمبلی سیشن کے لئے بھرپور سیکیورٹی اقدامات کیے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید