• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریڈ زون سے PTI کی 3 خواتین کو حراست میں لے لیا گیا


وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ریڈ زون کی خلاف ورزی پر پولیس نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی )کی 3 خواتین کارکنوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی تینوں خواتین کارکنوں کو ریڈ زون کے اندر جانے پر حراست میں لیاگیا ہے۔

ایکسپریس چوک پر تحریک انصاف کے کارکنان بڑی تعداد میں موجود ہیں، پولیس اہلکاروں نے  پی ٹی آئی کارکنوں کوآگے نہ بڑھنے کی وارننگ دی ہے۔


سیاسی کشیدگی بڑھنے پر اسلام آباد کا ریڈ زون سیل

خیال رہے کہ ملک میں سیاسی پارا ہائی ہونے پر دارالحکومت اسلام آباد میں ممکنہ فساد سے بچنے کیلئے ریڈ زون کو سیل کردیا گیا ہے۔

ریڈ زون آنے جانے کےلیے صرف مارگلہ روڈ استعمال کیا جاسکتا ہے، ریڈزون میں دفعہ 144 نافذ ہے۔

انتظامیہ کے مطابق ریڈ زون میں ہر قسم کے اجتماع پر پابندی عائد کردی گئی ہے جبکہ وزارت داخلہ نے موبائل فون سروس بند کرنے پر بھی غور شروع کردیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید