• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزراء نے عمران خان کی انا کے سامنے ہتھیار ڈال دیے، مفتاح اسماعیل

سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وزراء نے عمران خان کی انا کے سامنے ہتھیار ڈال دیے، یہ عمل غیر آئینی اور غیر اخلاقی ہے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں مفتاح اسماعیل نے کہا کہ عدالتیں آج اس غیر قانونیت کو ختم کرنے کا فیصلہ کرسکتی ہے یا نہیں لیکن عمران خان چلا جائے گا۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان کی سیاست اور معیشت ٹھیک ہوجائے گی لیکن کچھ لوگوں کا شرمناک اور بزدلانہ رویہ تاریخ میں یاد رکھا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ جب ٹرمپ امریکی آئین کو پامال کرنے پر بضد تھا تو ان کے تعینات کیے گئے۔ جج، ان کی پارٹی کے قانون سازوں کی بڑی اکثریت حتیٰ کہ ان کے اپنے نائب صدر نے بھی ان کی غیر آئینی کوششوں کی حمایت نہیں کی۔

قومی خبریں سے مزید