متحدہ اپوزیشن کی جانب سے سپریم کورٹ آف پاکستان میں دائر کرنے کے لیے پٹیشن تیار کر لی گئی جس میں کہا گیا ہے کہ اسپیکر کی رولنگ ختم کی جائے۔
’جیو نیوز‘ نے اپوزیشن کی تیار کردہ پٹیشن کے اہم پوائنٹس حاصل کر لیے۔
تیار کی گئی متحدہ اپوزیشن کی پٹیشن میں کہا گیا ہے کہ اسپیکر اجلاس ملتوی نہیں کر سکتا تھا، یہ غیر قانونی ہے۔
متحدہ اپوزیشن کی پٹیشن میں استدعا کی گئی ہے کہ وزیرِ اعظم کی صدر کو اسمبلیاں توڑنے کی ایڈوائس ختم کی جائے۔
پٹیشن میں اپیل کی گئی ہے کہ اسپیکر کو ہدایت کی جائے کہ آج ہی اجلاس بلائے اور تحریکِ عدم اعتماد پر ووٹنگ کرائے۔
اپوزیشن کی پٹیشن میں کہا گیا ہے کہ وزیرِ اعظم کو روکا جائے کہ ایساقدم نہ اٹھائیں جس سے عدم اعتماد کی ووٹنگ پر اثر پڑے۔
پٹیشن میں صدر ، وزیرِ اعظم، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کو فریق بنایا گیا ہے۔