• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ن لیگ کا پنجاب اسمبلی کا اجلاس ملتوی کرنے کیخلاف عدالت جانے کا فیصلہ

پاکستان مسلم لیگ ن نے پنجاب اسمبلی کا اجلاس ملتوی کرنے کے خلاف عدالت جانے کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ آج کا اجلاس ملتوی کرنا غیر آئینی اور غیر قانونی ہے، اس کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرنےجارہے ہیں۔

عطا تارڑ نے کہا کہ عدالت سے وزیر اعلیٰ پنجاب کا انتخاب شیڈول کے مطابق آج کروانے کی استدعا کریں گے۔

 رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ چوہدری پرویز الہٰی نے شکست دیکھ کر اجلاس ملتوی کروایا۔

عطااللّٰہ تارڑ نے کہا کہ ایوان میں ہمارے ارکان کی تعداد اب بھی 203 ہے۔

پنجاب اسمبلی کا اجلاس 6 اپریل تک ملتوی

واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی کا وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لیے تاخیر سے شروع ہونے والا اجلاس 6 اپریل تک ملتوی کردیا گیا ہے۔

پنجاب اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کی زیرِ صدارت صرف 6 منٹ چل سکا جس کے بعد اجلاس ملتوی کردیا گیا۔

ڈپٹی اسپیکر نے اجلاس ملتوی کرنے کی وجہ وہاں ہونے والی بدترین ہنگامہ آرائی کو قرار دیا۔

حمزہ شہباز اور چوہدری پرویز الہٰی وزارتِ اعلیٰ کے لیے امیدوار ہیں۔

قومی خبریں سے مزید