• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور میں کھیتوں سے نوجوان کی تشدد زدہ لاش برآمد


لاہور میں نواب ٹاؤن کے علاقے میر پور جھگیاں میں نامعلوم نوجوان کی لاش برآمد ہوئی جسے تشدد کے بعد چھریاں مار کر قتل کیا گیا۔

پولیس کے مطابق نامعلوم نوجوان کی لاش کھیتوں سے ملی، لوگوں کی اطلاع پر پولیس نے لاش تحویل میں لی۔

 پولیس کا کہنا ہے کہ 16 سالہ نامعلوم نوجوان کو چھریاں مار کر قتل کیا گیا، لاش پر تشدد کے نشانات بھی پائے گئے، جبکہ قتل کو کچھ دن گزر گئے۔

فرانزک ٹیم نے شواہد اکٹھے کرکے لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دی۔

تفتیشی ٹیم نے لاش کی شناخت کے لیے قریبی علاقوں میں اعلانات بھی کروادیے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید