بالی ووڈ کی معروف جوڑی اداکار رنبیر کپور اور اداکارہ عالیہ بھٹ کی شادی سے متعلق ایک نئی خبر سامنے آئی ہے۔
بھارتی میڈیا کی توجہ آج کل بھارتی فلم نگری کی مشہور جوڑی رنبیر اور عالیہ پر مرکوز ہیں۔
حال ہی میں کچھ میڈیا رپورٹس نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ رنبیر اور عالیہ رواں ماہ اپریل کے وسط میں شادی کررہے ہیں۔
رپورٹس میں یہ بھی بتایا گیا تھا کہ یہ اداکار جوڑی ممبئی شہر میں ہی شادی کرے گی۔
اب رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی شادی کے حوالے سے یہ خبر سامنے آئی ہے کہ یہ شادی رنبیر کپور کے انکل رندھیر کپور کے گھر (RK House) میں ہوگی۔
تاہم، اس حوالے سے رندھیر کپور نے بھارتی میڈیا کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ’وہ نہیں جانتے کہ لوگ عالیہ اور رنبیر کے بارے میں اتنی آزادی سے کیوں بات کررہے ہیں‘۔
اُنہوں نے عالیہ اور رنبیر کے اپنے گھر(RK House) میں شادی کرنے کے بارے میں کہا کہ’ایسی کوئی بات نہیں سنی اور نا ہی وہ ایسی کسی بات سے واقف ہیں‘۔