• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’میں نے عمران خان سے اپنا حساب برابر کرنا ہے‘، علیم خان کی مبینہ آڈیو سامنے آگئی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے منحرف رہنما علیم خان کی عمران خان پر لگائے گئے الزامات سے متعلق مبینہ آڈیو کال منظرِ عام پر آگئی۔

سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی مبینہ آڈیو کال میں علیم خان کو کہتے سُنا جاسکتا ہے کہ میں نے عمران خان سے اپنا حساب برابر کرنا ہے جو انہوں نے میرے اور میرے بچوں کے ساتھ کیا اور میں یہ حساب برابر کرکے چھوڑونگا۔

علیم خان نے مبینہ آڈیو میں کہا کہ جتنی محنت میں نے پی ٹی آئی کے لیے کی کسی نے نہیں کی، عمران خان کو باہر سے بیٹھ کر دیکھنا، ٹی وی پر دیکھنا یا ان کی باتیں سننا بہت اچھا لگتا ہے، باتیں تو اور بھی بہت سے لوگ اچھی اچھی کرتے ہیں۔


مبینہ کلپ میں علیم خان کہتے ہیں کہ ’توشہ خانہ کی گھڑیوں کو بیچ کر جو پیسے عمران خان کی اہلیہ نے وصول کیے وہ اس کی تفصیلات کیوں نہیں بتاتے؟ اتنے ایماندار ہیں تو اپنی باتیں بتائیں؟ عثمان بزدار نے جو پیسے وصول کیے وہ کس کے پاس گئے ، فرح کون تھی‘؟

مبینہ آڈیو میں ان کا کہنا تھا کہ میں نواز شریف اور شہباز شریف کو نہیں جانتا لیکن عمران خان جو دکھتے ہیں اور جو وہ درحقیقت ہیں دونوں بہت مختلف ہیں اور جو لبادہ انہوں نے اوڑھا ہوا ہے انشاء اللہ اللہ جلد انہیں دنیا کے سامنے لے کر آئے گا۔

قومی خبریں سے مزید