• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوشش کرلیں شاید آج وزیراعظم سے رابطہ ہوجائے، فیصل جاوید کا مریم اورنگزیب کو جواب

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کو فیصل جاوید نے مشورہ دیا ہے کہ اگر وہ عمران خان سے رابطہ کرنا چاہتی ہیں تو آج تین بجے سے دوبارہ کوشش شروع کردیں۔

یاد رہے کہ 2  اپریل کو مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ وہ وزیراعظم عمران خان سے ٹیلی فون پر سوال پوچھنا چاہتی ہیں لیکن ان کا نمبر نہیں لگ رہا۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں مریم اورنگزیب نے  فیصل جاوید خان کو بھی ٹیگ کیا تھا جو ’آپ کا وزیراعظم آپ کے ساتھ‘ کے سیشن کی میزبانی کرتے ہیں۔

مریم اورنگزیب کے ٹوئٹ پر اُس دن فیصل جاوید نے کہا تھا کہ ’تکلیف کے لئے معذرت خواہ ہوں، پوری قوم بشمول آپ کے بات کرنا چاہتی تھی، بے انتہا کالز کے باعث رابطہ مشکل تھا -‘

فیصل جاوید کا یہ بھی کہنا تھا کہ بہرحال آپ نے گھبرانا نہیں ہے اگلے ہفتے وزیراعظم عمران خان سے بات کرنے کے لیے دوبارہ کال کرنے کی کوشش کریں، شکریہ۔

آج تین بجے وزیر اعظم کے براہِ راست سیشن کے اعلان کے بعد فیصل جاوید نے اسی ٹوئٹ پر دوبارہ کہا کہ ’کہا تھا نا کہ اگلے ہفتے دوبارہ پروگرام ہوگا ، آج نئے ہفتے کا آغاز ہے، کوشش کرلیں شاید رابطہ ہو جائے ، آپکا وزیراعظم آپکے ساتھ آج شام 3 بجے۔‘

قومی خبریں سے مزید