ترجمان قومی اسمبلی نے اسد قیصر سے متعلق خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی نے اپنے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع ہونے کی وجہ سے اجلاس کی صدارت نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔
ترجمان اسمبلی نے کہا کہ عدم اعتماد پر ڈپٹی اسپیکر کی طرف سے دی جانے والی رولنگ سے اسپیکر قومی اسمبلی متفق تھے اور اس پر اسپیکر قومی اسمبلی کے دستخط موجود ہیں۔
اس سے قبل خبریں آئی تھیں کہ اسد قیصر آرٹیکل 5 کے تحت رولنگ کے حق میں نہیں تھے۔
انہوں نے آرٹیکل 5 سے متعلق رولنگ پر پارٹی قیادت سے تحفظات کا اظہار کیا تھا۔
وزیر اعظم کی لیگل ٹیم نے اسپیکر کو قائل کرنے کی کوشش کی مگر انھوں نے اتفاق نہ کیا۔
جیو نیوز کے رابطہ کرنے پر اسد قیصر نے معاملے پر موقف کے اظہار سے گریز کیا تھا۔