پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کی قیات پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا گیا۔
اس حوالے سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق اجلاس میں ملک بھر سے پیپلز پارٹی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین نے شرکت کی۔
سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی نے آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔
اعلامیے میں بتایا گیا کہ سی ای سی اجلاس میں ملکی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اجلاس میں تحریک عدم اعتماد سے حکومتی فرار کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔
اس اجلاس میں اسپیکر قومی اسمبلی کی غیرقانونی رولنگ اور حکومت کے اپوزیشن پر سنگین الزامات پر گفتگو ہوئی۔
سی ای سی کے اراکین نے پی پی قیادت کو موجودہ سیاسی صورتحال پر تجاویز بھی پیش کیں۔