• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خوش ہوں خواتین ارکان اسمبلی پارٹی کے ساتھ کھڑی ہیں، وزیراعظم عمران خان

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ خواتین ارکان اسمبلی سےخوش ہوں وہ پارٹی کے ساتھ کھڑی ہیں، تمام ارکان اسمبلی کو دیکھ کر خوشی ہوئی ہے یہ پارٹی اور ہمارے نظریے کے ساتھ کھڑے ہیں۔

 گورنر ہاؤس میں ارکان پنجاب اسمبلی کے ساتھ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ مشکل وقت میں ساتھ کھڑے رہنے والے ارکان اسمبلی کو آئندہ بھی ٹکٹ دیا جائے گا، قومی اسمبلی کے انتخابات کے لیے جلد پارلیمانی بورڈ مکمل کرلیا جائے گا۔

عمران خان نے کہا کہ تمام ڈویژنل سطح سے پارٹی رہنماؤں کی سفارشات ٹکٹوں کے لیے لی جائیں گی، آئندہ انتخابات کے لیے ٹکٹوں کے فیصلےخود کروں گا۔

وزیر اعظم  نے کہا کہ سوچ سمجھ کر آئندہ انتخابات کے ٹکٹ دیے جائیں گے، ہمیں ساڑھے تین سال بہت مشکلات پیش آئیں۔

 عمران خان نے کہا کہ جب بھی کوئی بل منظور کروانا ہوا تو بہت مشکل پیش آئی۔

قومی خبریں سے مزید