• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نگراں حکومت قائم کرکے فوری الیکشن کرائے جائیں، جلال محمود شاہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے چیئرمین سید جلال محمود شاہ نے کہا ہے کہ ملک میں نگراں حکومت قائم کر کے فوری الیکشن کروائے جائیں،موجودہ ملکی صورتحال نے واضح کر دیا ہے کہ آج ملک میں غیر جمہوری اداروں کی سیاسی عمل میں مداخلت کی وجہ سے جمہوری نظام مضبوط نہیں ہو سکا ہے۔ آج جس طرح کا سیاسی اور آئینی بحران پیدا ہوا ہے اس سے نہ صرف پارلیمانی نظام کمزور ہوا ہے بلکہ اس سارے بحران کی ذمہ دار بے ایمان، نااہل اور اقتدار کےلئے نیلام گھر سجانے والی سیاسی جماعتیں اور ان کی قیادت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو باڈی کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ پی ڈی ایم سندھ کے لئے تباہ کن ہے۔ پی ڈی ایم سندھ کو تقسیم اور لسانی سیاست کی سازش کر رہی ہے جس کو ہم کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم کا بھیانک چہرہ عوام کے سامنے بے نقاب ہو چکا ہے جس کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں۔ اجلاس میں مطالبہ کیا گیا کہ ملک میں نگراں حکومت قائم کر کے فوری الیکشن کروائے جائیں۔
ملک بھر سے سے مزید