• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان، فوکر طیارہ حادثہ کیس،بیان ریکارڈ کرنےکے حکم پرعملدرآمد نہ کرنیکی درخواست پر سماعت ملتوی

ملتان (سٹاف رپورٹر)ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے 9 سال قبل ملتان فوکر طیارہ حادثہ کیس کا مقدمہ درج کرنےکے لئے بیان ریکارڈ  کرنےکے حکم پرعمل درآمد نہ کرنے کی درخواست پر سماعت 14 جون تک ملتوی کرنے کا حکم دیاہے  ،فاضل عدالت میں شہباز علی گورمانی ایڈووکیٹ نے  درخواست دائر کی تھی کہ 10 جولائی 2006ء کو ملتان ائیر پورٹ سے روانہ ہونے والا طیارہ ائیرپورٹ سے 3 کلومیٹر دور ہی گر کر تباہ ہوگیا ،جس پر مقدمہ درج کرانے کے لئے پولیس سے رجوع کیا لیکن مقدمہ درج نہیں کیا گیا ، مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جائے جس پر عدالت عالیہ نے آر پی او ملتان کے احکاما ت پر عمل درآمد کرنے کی بھی ہدایت کی، ایس ایچ او تمام مواد اکٹھا کر نے کے ساتھ مقدمہ درج کرے اور ایس ایچ او کو تھانہ کورال کے مقدمہ کی نقل بھی معلومات او رعمل درآمد کے لئے بھجوائی گئی ،   تاہم عدالتی احکاما ت پر درخواست دینے کے باوجود بیان ریکارڈ نہیں کیاگیا ، اس لئے سی پی او ملتان اور ایس ایچ او تھانہ کینٹ کو طلب کر کے عمل درآمد کرنے کا حکم دیا جائے۔ 
تازہ ترین