• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہم نہیں بھاگ رہے، آپ کی فرح اور اس کا شوہر بھاگے ہیں، دانیال عزیز

مسلم لیگ ن کے رہنما دانیال عزیز کا کہنا ہے کہ یہ کہتے ہیں آپ الیکشن سے کیوں بھاگ رہے ہیں، ہم نہیں بھاگ رہے، بھاگ رہی ہے آپ کی فرح اور اس کا شوہر، آپ کا پرنسپل سیکرٹری بھاگ رہا ہے۔

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دانیال عزیز نے کہا کہ یہ وہی 35 پنکچر والے ہیں، بعد میں کہا بیان سیاسی تھا، انہوں نے تو آٹا،چینی اسکینڈل کی رپورٹس دبا دیں۔

انہوں نے کہا کہ ہر روز یہ ایک شاخ نکال لیتے ہیں، 35 پنکچر کی بات پر ثبوت نہ دے سکے،کھودا پہاڑ نکلا چوہا۔

دانیال عزیز کا کہنا تھا کہ انہوں نے آٹا،چینی اسکینڈل کی رپورٹس دبا دیں، سب کو پتہ ہے کہ دن دیہاڑے اس ملک میں کیا ہو رہا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے اتوار کو لکھا ہے کہ تمام ججز کو تشویش ہے۔

انہوں نے کہا کہ تمام کالےکرتوتوں کی وجہ سے ڈالر اور اسٹاک ایکسچینج کدھر ہے۔

قومی خبریں سے مزید