• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرح خان سے متعلق سوال، فواد چوہدری کا براہِ راست جواب سے گریز

سپریم کورٹ کے باہر خاتون صحافی کے خاتونِ اوّل کی دوست فرح خان کے بیرونِ ملک جانے کے سوال پر سابق وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے براہِ راست جواب دینے سے گریز کیا۔

خاتون صحافی نے ان سے سوال کیا کہ فرح خان ملک سے باہر چلی گئی ہیں؟

فواد چوہدری نے جواباً پوچھا کہ فرح خان کون ہیں؟ پھر فواد چوہدری نے ایک جانب اشارہ کر کے کہا کہ ان سے پوچھ لیں۔

خاتون صحافی نے کہا کہ میں کسی سے پوچھ کر سوال نہیں کر رہی۔

فواد چوہدری نے کہا کہ فرح خان خاتونِ اوّل کی دوست اور بنی گالا میں ان کے ساتھ رہتی تھیں، میں روزانہ تین چار ہزار لوگوں سے ملتاہوں۔

سابق وزیرِ اطلاعات نے کہا کہ میں 90 ہزار ووٹ لے کر آیا ہوں میرے بہت سے دوست ہیں، سب ملتے ہیں، اس کا یہ مطلب نہیں کہ میں ان سب کے بارے میں جواب دہ ہوں، عون میرا اچھا دوست ہے، کیا اس کی حرکتوں کا جواب مجھے دینا ہے؟

قومی خبریں سے مزید