• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فائل فوٹو
فائل فوٹو

پنجاب اسمبلی پر تالے لگا دیئے گئے ہیں اور اسمبلی کے مین گیٹ پر خاردار تاریں لگادی گئی ہیں۔

سیکیورٹی اسٹاف نے بتایا کہ مین گیٹ کی بجائے دربار گیٹ سے داخلے کی اجازت دی جا رہی ہے۔

سیکیورٹی اسٹاف کا کہنا تھا کہ پنجاب اسمبلی کے مرکزی دروازے سے آج داخلہ بند کیا گیا ہے۔

پرویز الہٰی خود امیدوار ہیں وہ کیسے آرڈر دے سکتے ہیں, چیف وہپ اپوزیشن خلیل طاہر سندھو

چیف وہپ اپوزیشن خلیل طاہر سندھو کا کہنا ہے کہ اسمبلی کی دوسری سائیڈ بھی تاریں لگائی جا رہی ہیں، پرویز الہٰی خود امیدوار ہیں وہ کیسے آرڈر دے سکتے ہیں۔

خلیل طاہر سندھو نے کہا کہ اسمبلی کے چاروں گیٹ لاک ہیں، ہم شام کو اجلاس میں جائیں گے، یہ لوگ بلکل غلط کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میرا وہپ اسٹاف بھی اندر بند ہے۔

رکن ن لیگ خلیل طاہر سندھو نے دعویٰ بھی کیا کہ پرویزالہٰی نے 16لیگی ارکان کو معطل کرنے کیلئے دباؤ ڈالا ہے، ڈپٹی اسپیکر نے انکار کر دیا تھا، اب اسمبلی کے چاروں گیٹ لاک ہیں۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف کی جانب سے پنجاب اسمبلی میں اپنے ہی ڈپٹی اسپیکر سردار دوست محمد مزاری کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک سیکرٹری اسمبلی کے آفس میں جمع کروا دی گئی ہے۔

ترجمان ق لیگ نے بتایا ہے کہ عدم اعتماد کی تحریک پنجاب اسمبلی میں جمع ہونے کے بعد سردار دوست محمد مزاری اسمبلی اجلاس طلب کرنے کے مجاز نہیں رہے۔

دوسری جانب ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کا کہنا ہے کہ قانون کے مطابق پنجاب اسمبلی اجلاس کی صدارت کرسکتا ہوں، یہ الیکشن وزیر اعلیٰ کیلئے ہے میرے لیے نہیں۔

اس سے قبل ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اسمبلی اجلاس آج ہی ہوگا۔

دوست محمد مزاری کے ایک حکم نامے کے مطابق پنجاب اسمبلی کا اجلاس شام ساڑھے 7 بجے طلب کیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید