• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیو کراچی سے ملنے والی خاتون کی لاش کی شناخت کرلی گئی

فائل فوٹو
فائل فوٹو 

کراچی کے علاقے نیو کراچی سے ملنے والی خاتون کی لاش کی شناخت کرلی گئی، خاتون کسی کا فون آنے پر گھر سے گئی تھی۔

مقتولہ کو آسیہ کے نام سے اس کے شوہر جواد نے شناخت کیا۔

چھیپا فاؤنڈیشن کے سرد خانے کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شوہر جواد نے بتایا واقعے کے دن اس کی اہلیہ کے فون پر کسی کا فون آیا جس پر اس نے بتایا کہ وہ باہر موجود ہے، اس کی اہلیہ کچھ دیر میں واپس آنے کا کہہ کر چلی گئی لیکن وہ واپس نہیں آئی۔

جواد خان نے مزید بتایا کہ اسے ایک شخص پر شک ہے جس کا نام اس نے ایف آئی آر میں بھی لکھوایا ہے اور امید ہے کہ پولیس جلد ہی ملزم کو گرفتار کرلے گی۔

 پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی۔

قومی خبریں سے مزید