جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ ہمیں آزماؤ نہیں ورنہ ہم بڑی آزمائش ثابت ہوں گے۔
راولپنڈی میں توحید و سنت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ حکمرانوں سے کہنا چاہتے ہیں ایمان کی نعمت کی حفاظت کریں، عدل کے ترازو قیامت کے روز رکھے جائیں گے۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ علماء کی پشت پر برصغیر کی اڑھائی سو سال کی تاریخ ہے، ہماری تاریخ جدوجہد قربانی کی تاریخ ہے، نعروں پر نہیں کام پر توجہ دیں کوئی آپ سے جیت نہیں سکے گا۔
سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ جو ادارے حکمرانوں کے پاس گئے ان کی حالت دیکھ لیں، ہم نے ہمیشہ مذاکرات کا راستہ اپنایا ہے، آئین سازی بھی مذاکرات کے ذریعے کی۔