• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کنگنا رناوت کی نظر بالآخر کلی پال پر پڑگئی

بالی ووڈ کوئین کنگنا رناوت کو ان کی فلم ’ونس اپان آ ٹائم ان ممبئی‘ کا گانا نئے انداز میں دیکھنے کو ملا تو وہ اسے شاندار کہے بغیر نہ رہ سکی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق کنگنارناوت نے افریقی ملک تنزانیہ کے سوشل میڈیا اسٹار کلی پال کی ویڈیو دیکھی، جو اُن ہی پر فلمائے گئے فلمی گانے پر مبنی تھی۔

بالی ووڈ کوئین کی نظر بالآخر کلی پال کے گانے پر پڑگئی، جس کی انہوں نے خوب تعریف کی اور اسے بہت شاندار تک کہہ دیا۔

انسٹاگرام پر کلی پال کے 3 ملین سے زائد فالوورز ہیں، جو اکثر بھارتی فلموں کے گانے اور جملوں پر لپ سِنک کرتے ہیں، ان کی اس طرح کی ویڈیوز بہت تیزی سے وائرل ہوتی ہیں۔

انہوں نے گزشتہ روز کنگنا رناوت کی2010ء کی فلم ونس اپان آ ٹائم ان ممبئی کے مشہور گانے کو ’فیل دا سونگ‘ کے عنوان سے شیئر کیا۔

فلم کے گانے کو راحت فتح علی خان نے گایا ہے جبکہ اسے کنگنا رناوت، اجے دیوگن، عمران ہاشمی اور پراچی ڈیسائی پر فلمایا گیا تھا، کلی پال کی اس ویڈیو کو اب تک سوا لاکھ کے قریب لوگ پسندیدگی کی سند عطا کرچکے ہیں۔

تنزانیہ کے کلی پال اپنی متاثر کن ویڈیو کے باعث بھارت میں مقبول ہیں، کنگنا رناوت کی نظر اس پر پڑی تو وہ اس کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکیں، انہوں نے دل کے ایموجی کے ساتھ اسے بہت ہی پیارا قرار دیا۔

کلی اور اُن کی بہن نیما انسٹاگرام پر اپنی اسٹوریز شیئر کرتے رہتے ہیں، وہ بھارتی میڈیا سے گفتگو میں کہہ چکے ہیں کہ جس انداز میں ہمیں سپورٹ کیا گیا، اس پر کہہ سکتا ہوں کہ بھارتی دلچسپ ہیں، وہ یہ نہیں دیکھتے کہ آپ کہاں سے ہیں، وہ صرف محبت دیتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا تھا کہ اب میں جان گیا ہوں مجھے حقیقی محبت کہاں سے مل رہی ہے تو میں ان کے لیے مزید بہترین کام سامنے لاؤں گا، بھارتیوں تیار ہوجاؤ، ہم آرہے ہیں اور کئی بڑی چیزیں راستے میں ہیں۔

رواں سال فروری میں تنزانیہ میں موجود بھارتی ہائی کمیشن نے کلی کو اعزاز سے نوازا تھا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید