• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ: بیٹیاں پیدا کرنے پر بیوی کو قتل کرنے کے مجرم کو سزائے موت کا حکم

کوئٹہ(اسٹاف رپوٹر)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پشین محمد جمشید خان کی عدالت نے بیوی کو قتل کرنے کے مقدمے میں نامزد ملزم سردار محمد کو جرم ثا بت ہونے پر سزائے موت اور چھ لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنایا ۔ استغاثہ کے مطابق کلی شاسہ خیرزئی دوبندی قلعہ عبداللہ کے رہائشی ملزم سردار محمد نےجون 2020میں اپنی بیوی کو بیٹیاں پیدا کرنے پر طیش میں آکر ا سے بے دردی سے قتل کردیا تھا جس پر متعلقہ انتظامیہ نے ملزم کو گرفتار کرکے اس کے خلاف چالان عدالت میں پیش کیاتھاجس پر عدالت نے ملزم سردار محمد کو جرم ثابت ہونے پر سزائے موت اور چھ لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنایا۔
ملک بھر سے سے مزید