پنجاب اسمبلی کے اطراف امن و امان کی ذمہ داری رینجرز کو سونپ دی گئی، پانچ سو میٹر تک دفعہ 144 بھی لگادی گئی ہے۔
اس حوالے سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق رینجرز کی تعیناتی کا فیصلہ ڈپٹی کمشنر لاہور کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا۔
گزشتہ روز اراکین اسمبلی کو مرکزی دروازے پر روک دیا گیا تھا جس کے خلاف لیگی اراکین اسمبلی نے احتجاجاً دھرنا بھی دیا تھا۔
اسمبلی بلڈنگ کو تالے اور خاردار تاریں لگا کر بند بھی کردیا گیا۔