• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ کا فیصلہ: وینا ملک کا ٹوئٹر اکاؤنٹ غائب

گزشتہ روز سپریم کورٹ کی جانب سے سُنائے گئے فیصلے کے بعد اداکارہ و ماڈل و میزبان وینا ملک کا ٹوئٹر اکاؤنٹ غائب ہوگیا۔

وینا ملک کا شمار پاکستان شوبز انڈسٹری کی اُن شخصیات میں ہوتا ہے جو وزیراعظم عمران خان کو بھرپور انداز میں سپورٹ کررہی ہیں۔

اس حوالے سے وینا ملک اپنے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر وزیراعظم عمران خان کے حق میں اور اپوزیشن کے خلاف ٹوئٹس کرتی نظر آتی ہیں۔

تاہم اب جب سے سپریم کورٹ کا فیصلہ سامنے آیا ہے تو وینا ملک کا ٹوئٹر اکاؤنٹ غائب ہوگیا ہے۔

ابھی یہ واضح نہیں کہ وینا ملک نے اپنا ٹوئٹر اکاؤنٹ ڈیلیٹ کیا ہے یا پھر اُنہوں نے خود اپنا اکاؤنٹ عارضی طور پر بند کیا ہے۔

دوسری جانب وینا ملک کا انسٹاگرام اکاؤنٹ بحال ہے جہاں اُنہوں نے گزشتہ روز ایک ویڈیو شیئر کی تھی جو اُنہوں نے اپنی گاڑی سے بنائی تھی۔

وینا ملک نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا تھا کہ ہم کہاں رہ رہے ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید