پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار اسد صدیقی کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ منصفانہ ہے۔
اسد صدیقی نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر سپریم کورٹ کے از خود نوٹس کا فیصلہ سامنے آنے پر اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔
اُنہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ’ کوئی بھی آئین کے خلاف نہیں جا سکتا‘۔
انہوں نے عدالت کی جانب سے از خود نوٹس کیس پر سنائے گئے فیصلے کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ’سپریم کورٹ کا فیصلہ منصفانہ ہے‘۔
واضح رہے کہ قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد مسترد ہونے کے بعد سپریم کورٹ کی جانب سے لیے گئے ازخود نوٹس کا فیصلہ سنایا گیا۔
فیصلے میں ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کو کالعدم قرار دیتے ہوئے عدالت عظمیٰ نے تحلیل کی گئی اسمبلی کو بحال کردیا۔
سپریم کورٹ نے قومی اسمبلی کے اسپیکر کو ہفتے کی صبح اسمبلی کا اجلاس بلانے اور تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کروانے کا حکم دے دیا۔