• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی گلوکار ارمان ملک بھی کوک اسٹوڈیو کے فین نکلے

بھارت کے معروف گلوکار ارمان ملک بھی عالمی شہرت یافتہ پاکستانی میوزک شو کوک اسٹوڈیو  کے فین ہوگئے۔

انہوں نے کوک اسٹوڈیو کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ ’کوک اسٹوڈیو کا تو لیول ہی الگ ہے۔‘

گلوکار نے اپنی آواز میں کوک اسٹوڈیو سیزن 14 کا مشہور گانا پسوڑی بھی گایا اور ٹوئٹر پر شیئر بھی کیا۔

ارمان ملک نے لکھاکہ آج کل علی سیٹھی اور شائے گل کے گانے ’پسوڑی‘ نے اپنے سحر میں مبتلا کیا ہوا ہے۔


انٹرٹینمنٹ سے مزید