• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران کو کہا تھا آخری آپشن استعفے دینا ہے، شیخ رشید

وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ عمران خان کو کہہ چکا ہوں آخری آپشن ہے استعفے دے دیں۔

اپنے بیان میں وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا کہ وہ کہتے رہے استعفے دے دو، اسمبلی توڑ دو، ایمرجینسی لگادو، گورنر راج لگادو۔

شیخ رشید نے کہا کہ اس وقت بھی وہ ٹھیک تھے اور آج بھی کہتے ہیں ہمیں یک زبان ہو کر مستعفی ہوجانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ گندی نالی کی اینٹوں کو اقتدار کے محلوں میں لگانے کی سازش ہورہی ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ گھڑی دو گھڑی کی جیت ہار کا مسئلہ نہیں، اصل مسئلہ یہ ہے کہ ہر کوئی اس کیس میں کھل کر سامنے آگیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید