• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیتو کپور کا بیٹے کی عالیہ بھٹ سے شادی کی خبر پر ردعمل

رنبیر کپور کی والدہ اور لیجنڈ اداکارہ نیتو کپور نے اپنے صاحبزادے اور عالیہ بھٹ کی شادی سے متعلق پہلا ردعمل دے دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ اگلے ہفتے شادی کے بندھن میں بندھنے جارہے ہیں، مداحوں پرتجسس ہیں، انہوں نے’ RaAlia‘ کا نام بھی دے رکھا ہے۔

رپورٹ کے مطابق رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ تقریباً 5 سال سے ڈیٹنگ کررہے ہیں، مداح اُن کی شادی کے منتظر ہیں۔

جوڑا اس وقت شادی کے لیے بالکل تیار ہے، اس حوالے کپور یا بھٹ فیملی نے کوئی بیان جاری نہیں کیا اور نہ ہی رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ نے اس بارے میں بات کی ہے۔

رنبیر کپور کی والدہ جو آج کل ایک ریئلٹی شو کی جج ہیں، سے جب بڑی شادی سے متعلق سوال کیا گیا تو انہوں اس کا دلچسپ جواب دیا۔

نیتو کپور نے کہا کہ میں تو دو سال سے شادی کی خبر سن رہی ہوں، کیا پتہ میں یہاں شو میں ہوں اور وہ پیچھے سے شادی کرلیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ شادی سے متعلق اتنی تاریخیں آگئی ہیں کہ میں بھی کنفیوژڈ ہوں، میڈیا روز نئی تاریخ چلا دیتا ہے، جب شادی ہوگی تو پتہ چل جائے گا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی شادی ممبئی کے اپارٹمنٹ میں ہوگی، مہمان کی فہرست میں خاندان کے افراد اور قریبی دوست شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق خبر ہے کہ رواں ماہ کے آخر میں رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ استقبالیہ بھی دیں گے، جس میں فلم نگری کی مشہور شخصیات شریک ہوں گی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید