• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اب عمر نہیں کہ عالیہ بھٹ سے رومانس کروں، سنجے دت

بالی ووڈ کے اسٹار اداکار سنجے دت نے کہا ہے کہ اب عمر نہیں رہی کہ عالیہ بھٹ کے ساتھ آن اسکرین رومانس کروں۔

سنجے دت نے ایک انٹرویو کے دوران اپنے بوڑھے ہونے کا اعتراف کیا اور عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کے لیے تعریفی کلمات کہے۔

سنجے دت ان دنوں اپنی فلم ’کے جی ایف: چیپٹر 2‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں، انہوں نے فلم کی پروموشن کے دوران اداکارہ عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کو محنتی بچے کہا تھا۔

62 سالہ سنجے دت 29 سالہ عالیہ بھٹ کے ساتھ 2 فلموں کلنک اور سڑک 2 میں کام کرچکے ہیں، انہوں اس دوران اپنے ہم عمر اداکاروں سے متعلق بھی بات کی۔

انہوں نے کہا کہ پتہ نہیں کیسے میرے ہم عمر چھوٹی اداکاروں کے ساتھ رومانس کے مناظر عکاس بند کروادیتے ہیں، اب میں اس عمر میں عالیہ بھٹ کے ساتھ تو رومانس نہیں کرسکتا، میرا مطلب واضح ہے، اب ہمیں آگے بڑھنا ہوگا۔

سنجے دت نے دوران انٹرویوں نوجوان نسل کے اداکاروں کی تعریف کی، خاص طور پر عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی، جن کے ساتھ وہ مختلف فلموں میں کام کرچکے ہیں۔

انہوں نے دونوں کو محنتی اور یکسوئی سے کام کرنے والے قرار دیا اور کہا کہ ان کے ساتھ کام کرکے اچھا لگتا ہے۔

رواں سال اپنی فلم گنگو بائی کاٹھیاواڑی کی تشہیر کے دوران ایک انٹرویو میں عالیہ بھٹ نے سنجے دت سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ سنجو الگ ہے، وہ میرے والد کے ساتھ اپنے تعلق کی وجہ سے ہمیشہ بچے کی طرح کا برتاؤ کرتا ہے اور کہتا ہے مجھے چاچو کہو، اُسے یہی پسند ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید