• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ اگلے ہفتے تک جا سکتی ہے، فواد چوہدری

وفاقی وزیر اطلاعات و قانون فواد چوہدری نے تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ اگلے ہفتے تک جانے کا اشارہ دے دیا۔

اسلام آباد سے جاری بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ اگلے ہفتے تک جاسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد پر کل سے بحث کا آغاز ہوگا، ہم اس معاملے میں زیادہ وقت نہیں لیں گے۔

وفاقی وزیر قانون نے مزید کہا کہ بحث سے قبل سیکریٹری خارجہ ایوان کو خفیہ خط پر بریفنگ دیں گے۔

قومی خبریں سے مزید