• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی اسمبلی کا اجلاس، ریحام خان پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئیں

اسکرین گریب
اسکرین گریب

وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان بھی پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئیں۔

پارلیمنٹ ہاؤس پہنچنے پر صحافیوں سے گفتگو میں ریحام خان نے کہا کہ کوئی بھی آئین سے بالاتر نہیں، خواہ وہ ’لاڈلا‘ ہی کیوں نہ ہو۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے کسی کی پرواہ نہیں کی، خود غرض شخص نے عوام کا خیال نہیں کیا، اب وہ عوام کا دروازہ کھٹکھٹانے کے لیے کس منہ سے جائے گا۔

ریحام خان نے کہا کہ وزیراعظم نے ناصرف اپنے ساتھ بلکہ عوام کے ساتھ بھی بہت بڑی زیادتی کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج ڈالر 190 تک پہنچ گیا ہے، اب لمبی تقریریں کر کے یہ ڈالر کو 200 تک پہنچانے کی سازش کررہے ہیں۔

ریحام خان نے کہا کہ پاکستان میں شاید کچھ ہی لوگ ایسے ہیں جو بات نہ سمجھ رہے ہوں، باقی سب اچھے سے سمجھ گئے ہیں کہ آئین کی بالادستی، قانون کی پاسداری ہر شہری کے اوپر لازم ہے۔

خیال رہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد کی قرار داد پر ووٹنگ کے لیے قومی اسمبلی کا اجلاس کچھ دیر میں ہو گا۔

قومی خبریں سے مزید