• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ادارے نیوٹرل ہیں لیکن بہت عرصے تک نیوٹرل نہیں رہ سکتے، شیخ رشید

فائل فوٹو
فائل فوٹو

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ ادارے نیوٹرل ہیں لیکن بہت عرصے تک نیوٹرل نہیں رہ سکتے۔

انہوں نے جیو نیوز سے خصوصی بات چیت میں کہا کہ میں اسمبلی میں جھاڑو پھرتا دیکھ رہا ہوں ، موجودہ بحران کا حل صرف الیکشن ہیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ حالات تشویشناک اور پریشان کن ہیں، اس کا نتیجہ کچھ بھی نکل سکتا ہے، جو لوگ غلط فہمی میں ہیں یہ اندھے خواب دیکھ رہے ہیں، وہ آنکھیں کھولیں، یہ لڑائی ختم ہونے والی نہیں، اس کا انجام کچھ بھی ہوسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان ذہنی اور سیاسی طور پر تیار ہیں، ووٹنگ ہوگی یا نہیں، اتوار یا پیر کو جائے گی یہ فیصلہ اسپیکر اور قانونی ماہرین کو پتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آخر میں الیکشن کرنا ہوں گے کیونکہ شفاف الیکشن پاکستان کی ضرورت ہیں، اپوزیشن کو بھی شفاف الیکشن کی طرف جانا چاہیے۔

گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں شیخ رشید نے کہا تھا کہ عمران خان کو کہہ چکا ہوں آخری آپشن ہے استعفے دے دیں۔

اپنے بیان میں وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ وہ کہتے رہے استعفے دے دو، اسمبلی توڑ دو، ایمرجینسی لگادو، گورنر راج لگادو، کہ اس وقت بھی وہ ٹھیک تھے اور آج بھی کہتے ہیں ہمیں یک زبان ہو کر مستعفی ہوجانا چاہیے۔

قومی خبریں سے مزید