• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آپ کیوں ایسے سوال کرتے ہیں جس کا میں جواب نہیں دے سکتا، شہبازشریف

مسلم لیگ ن کے صدر، اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سے صحافی نےسوال کیا کہ عمران خان پر کیس چلائیں گے یا عام معافی ہوگی؟، جس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ آپ کیوں ایسے سوال کرتے ہیں جس کا میں جواب نہیں دے سکتا۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کے دوران شہباز شریف کا کہنا ہے کہ یہ ن لیگ کی نہیں بلکہ متحدہ اپوزیشن کی حکومت بنے گی۔

صحافی کے سوال کے جواب میں شہباز شریف نے کہا کہ عمران خان سے پوچھیں جب انہوں نے اچکن پہن کے حلف لیا تھا تو کیا ہوا تھا۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ خواجہ آصف نے کہا عمران خان کو یہ تکلیف نہیں کہ میں جارہا ہوں، انہیں یہ تکلیف ہے کہ شہباز شریف کیوں آرہا ہے۔

مزید سرپرائز کوئی نہیں ہوسکتا، میاں جاوید لطیف

پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما میاں جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ قانون کی پاسداری کرنی ہے تو ووٹنگ کرانا ہوگی، مزید سرپرائز کوئی نہیں ہوسکتا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان اپنے اس کام کے بارے بتائیں جس کی بنا پر امریکا انہیں نکلوانا چاہتا ہے، طاہر القادری اور عمران کے دھرنے عالمی سازش نہیں تھی؟

 آج 196 نمبرز ہونگے،  مرتضیٰ جاوید عباسی

پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرتضیٰ جاوید عباسی نے کہا کہ آج 196 نمبرز ہونگے، دوبارہ آئین کی خلاف ورزی کی گئی تو پھر عدالت جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے میں صاف لکھا ہے آج ووٹنگ کرائی جائے، ہوسکتا ہے یہ اقتدار کے بغیر خود کشی کرلیں۔

قومی خبریں سے مزید