• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی معروف اداکارہ و ماڈل ماورا حسین کی جانب سے اپنے ہونے والے شوہر میں بڑی خوبیوں سے متعلق بات کی گئی ہے۔

گزشتہ دنوں شوبز انڈسٹری کی معروف فنکار بہنوں نے ایک ساتھ ٹاک شو میں بطور مہمان شرکت کی۔

اس دوران دونوں نے میزبان ندا یاسر کے ساتھ خوب گپ شپ لگائی اور اپنے آنے والے نئے پروجیکٹس سے متعلق بھی بات چیت کی۔

اداکارہ ماورا حسین کا اپنی شادی سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہنا تھا کہ ’اُنہیں نہیں معلوم کہ اُن کی شادی میں مزید دو یا تین سال لگیں گے، اُن کے خیال میں اِن سب امور کا وقت لکھا ہوتا ہے، جب اللّٰہ نے اُن کی شادی وقت لکھا ہوگا تو اُن کی شادی ہو جائے گی۔‘

ماورا حسین کا اپنے ہونے والے شوہر میں پائی جانے والی خوبیوں سے متعلق بھی بات کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ ’سب سے پہلی بات تو یہ ہے کہ اُن کا ہونے والا شوہر اُن کی والدہ کو بھی پسند ہونا چاہیے، اُن کی والدہ کو اگر کوئی لڑکا پسند آ گیا تو یہ بہت اچھی بات ہوگی۔‘

’اُن کے ہونے والےشوہر میں دوسری خوبی یہ ہونی چاہیے کہ وہ میرے سمیت ہر عورت ہر انسان کا احترام کرے، ہر چیز ہر کسی کی عزت کرے۔‘

ماورا حسین کا تیسری خوبی گنواتے ہوئے کہنا تھا کہ’اُن کے ہونے والے شوہر میں اپنے کسی بھی خواب کو پانے کے لیے لگن ضرور ہونی چاہیے۔‘

انٹرٹینمنٹ سے مزید