• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایشیا کپ 2022 سری لنکا سےکسی اور ملک منتقلی کا امکان

سری لنکا میں ہونے والا ایشیاکپ 2022 کسی اورملک منتقل کیا جانے کا امکان ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے اجلاس میں ایشیا کپ کے منتقل ہونے پر بحث ہوگی۔

سری لنکا کی موجودہ صورتحال سے متعلق ایشیا کپ پر گفتگو کے لیے آئی سی سی کا اجلاس دبئی میں ہوگا۔

ایشین کرکٹ کونسل کے تمام ممبرز انٹرنیشنل کرکٹ کونسل اجلاس کے لیے دبئی میں موجود ہیں۔

ذرائع کے مطابق آسٹریلیا کے دورہ سری لنکا کو بھی دیکھا جائے گا اور ایشیا کپ سے قبل پاکستان کا دورہ سری لنکا بھی شیڈول ہے۔

اجلاس میں آئی سی سی افغانستان کرکٹ بورڈ سے متعلق ورکنگ گروپ کی رپورٹ کا جائزہ لے گی۔

ذرائع کا یہ بھی بتانا ہے کہ آئی سی سی ویمن ٹیسٹ کرکٹ کو بڑھانے کے لیے لائحہ عمل پر غور کررہی ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید