• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اجلاس میں تاخیر پر مریم نواز کا سخت ردّ عمل

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز  نے قومی اسمبلی میں وزیرِ اعظم عمران خان کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد کی قرار داد پر ووٹنگ میں تاخیر پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے ۔

قومی اسمبلی میں متحدہ اپوزیشن ووٹنگ کی منتظر ہے، اس تاخیر پر مریم نواز نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ عدم اعتماد سے خائف جنونی نے پورے ملک کو منجمد کردیا ہے۔

 مریم نواز کا کہنا ہے کہ بائیس کروڑ کی آبادی کا ملک کئی ہفتوں سے بغیرحکومت کے ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئین کی کھلی خلاف ورزی اور سپریم کورٹ کی حکم عدولی کا انجام برا ہوگا۔

یاد رہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد کی قرار داد پر ووٹنگ کے لیے ہونے والا قومی اسمبلی کا اجلاس وقفے کے بعد تاخیر کا شکار ہے، جبکہ اپوزیشن ووٹنگ کی منتظر ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی اجلاس نماز کے وقفے کے بعد دوبارہ شروع کیا جائےگا، شاہ محمود قریشی اپنی تقریر مکمل کریں گے۔

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے ساڑھے 12 بجے تک وقفہ کیا تھا، مقررہ وقت سے ایک گھنٹے سے زائد کی تاخیر کے باوجود اجلاس شروع نہ ہو سکا۔

قومی خبریں سے مزید