مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ اپوزیشن نے کسی قسم کی کوئی شرط نہیں مانی۔
پارلیمنٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ آج عدم اعتماد پر ووٹنگ ہونی ہے، صرف ایک ایجنڈا ہوسکتا ہے۔
واضح رہے کہ تحریکِ عدم اعتماد کے جمع ہونے کے بعد سے عمران خان متعدد بار یہ کہہ چکے ہیں کہ وہ آخری گیند تک لڑیں گے ایسے میں آج ایوان میں متحدہ اپوزیشن کے اراکین نے انہیں ٹرول کرنے کے لیے گیند پر ہی آخری لکھ دیا۔
وزیرِ اعظم عمران خان کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد کی قرار داد پر ووٹنگ کے حوالے سے قومی اسمبلی کے اجلاس کے حوالے سے حکومتی اور اپوزیشن رہنماؤں کے درمیان مذاکرات میں فریقین کی تقریر کے دوران ہنگامہ نہ کرنے پر اتفاق ہو گیا جبکہ یہ بھی طے پایا کہ تمام تقاریر کے بعد افطاری کے بعد آج رات 8 بجے تحریکِ عدم اعتماد پر ووٹنگ ہو گی۔