• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایک مسخرے کا دور تھا جو مک گیا، فضل الرحمان

اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ایک مسخرے کا دور تھا جو مک گیا۔

جیو نیوز سے گفتگو میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ یہ وہ لوگ ہیں جو اقتدار کے بغیر گزارہ نہیں کرسکتے، تمام اقدامات جو یہ کر رہے ہیں آمرانہ ذہنیت کی عکاس ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان کے اقدامات کو پاگل پن کے سوا کیا نام دیں، فواد چوہدری کو وہ حیثیت نہیں دیتے کہ وہ جو منہ سے نکالیں اس کو فلسفہ سمجھیں۔

پی ڈی ایم سربراہ نے مزید کہا کہ ہم نے کب کہا ہے کہ نیب کے ذریعے گرفتار کریں گے یا کیسز بنائیں گے، ہم نے معیشت ٹھیک کرنی اور عوام کی حالت بہتر کرنی ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ اس انتقام کی سوچ کے ساتھ وہ اقتدار میں آئے تھا، ہمارا مقصد انتقام نہیں ملک کو ترقی اور استحکام دینا ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے یہ بھی کہا کہ عدم اعتماد ایک آئینی راستہ ہے، ہم شفاف الیکشن چاہتے ہیں اصلاحات کے ساتھ انتخابات چاہتے ہیں، الیکشن کمیشن نے 16 خطوط لکھے کہ اصلاحات ہونی چاہئیں۔

انہوں نے کہا کہ مصطفیٰ نواز کھوکھر کا بیان ان کے ذاتی جذبات ہیں، اُن کی پارٹی کا موقف ہوتا تو اس پر بات کرتا۔

قومی خبریں سے مزید