چیف جسٹس آف پاکستان نے سپریم کورٹ کے دفاتر رات 12بجے کھولنے کے احکامات جاری کردیے۔
جیو نیوز کے سینئر صحافی سلیم صافی نے خبر دی ہے کہ آج رات بارہ بجے سپریم کورٹ کے دروازے کھولنے کے احکامات دے دیئے گئے۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کھولنے کے احکامات جاری کردیے گئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ کے عملے کو رات 12 بجے کے بعد فوری پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے،
ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے رات 10 بجے عدالت کھولنے کا حکم دیاہے ۔