چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زراری نے تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد خطاب کرتے ہوئے الفاظ کہے کہ ’ویلکم بیک ٹو پرانا پاکستان۔‘
اپنے خطاب کے آغاز میں بلاول بھٹو زرداری نے ایوانِ زیریں اور پوری قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پہلی مرتبہ تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوئی ہے اور ہم نے آج تاریخ رقم کی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ 10 اپریل 1973 میں اس ایوان نے آئین کو منظور کیا تھا۔ 10 اپریل 1986 کو بینظیر بھٹو اپنی جلاوطنی ختم کرکے ضیا الحق کے خلاف جدوجہد کرنے کے لیے لاہور تشریف لائیں تھیں۔
انہوں نے اپنی بات جاری کرتے ہوئے کہا کہ آج 10 اپریل 2022 ہے کو ’ویلکم بیک ٹو پرانا پاکستان‘۔
چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ میں 3، 4 سال اس ایوان کا رکن رہا ہوں، جتنا ان برسوں کے دوران جو سیکھا ہے، زندگی بھر نہیں سیکھا ہوں۔
انہوں نے نے کہا کہ میں نوجوانوں کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ اپنے خوابوں کے حصول کی خواہش کو ترک نہ کریں کچھ بھی ناممکن نہیں ہے۔
چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ ظلم پھر ظلم ہے، بڑھتا ہے تو پھر مٹ جاتا ہے۔ جمہوریت بہترین انتقام ہے، پاکستان زندہ باد۔