• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحریک عدم اعتماد کی کامیابی پر حمزہ شہباز نے کیا کہا؟

مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ پاکستان کا ایک بھیانک دور سے امید کی طرف کا سفر سب کو مبارک ہو۔

لاہور سےجاری ایک بیان میں حمزہ شہباز نے کہا کہقوم کو بدترین حکمرانی، مہنگائی اور غربت کی چکی میں پیس دیا گیا۔

انہوں نے مزیدکہا کہ قوم کو گمراہ کرنے کی کوشش کی گئی اورپروپیگنڈا کیا گیا۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ آئین و قانون کی دھجیاں اڑائی گئیں،عوام کی آنکھوں سےخواب نوچ لئے گئے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ پہلے کی طرح پاکستان کی خوشحالی کا سفر دوبارہ سے شروع کریں گے۔

عدم اعتماد کامیاب، عمران خان فارغ

واضح رہے کہ گزشتہ شب قومی اسمبلی نے عمران خان پر عدم اعتماد کر دیا جس کے بعد عمران خان پاکستان کے وزیرِ اعظم نہیں رہے۔

تحریکِ عدم اعتماد کی قرار داد کے حق میں 174 ووٹ آئے، پی ٹی آئی کے منحرف ارکان نے ووٹ نہیں ڈالا۔

پارلیمنٹ نے عمران خان کو وزارتِ عظمیٰ کے منصب سے فارغ کر دیا۔

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے وزیرِ اعظم کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد جمع کرائی تھی۔

تحریکِ عدم اعتماد ناکام بنانے کے لیے اپنائے گئے تمام غیر آئینی حربے ناکام رہے۔

عمران خان تحریکِ عدم اعتماد کے ذریعے نکالے جانے والے ملک کے پہلے وزیرِ اعظم بن گئے۔

قومی خبریں سے مزید