• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحریکِ عدم اعتماد کی کامیابی کا نوٹیفکیشن کونسا محکمہ جاری کریگا؟ فیصلہ نہ ہو سکا

سابق وزیرِ اعظم عمران خان کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد کی کامیابی کا نوٹیفکیشن کون سا محکمہ جاری کرے گا؟ اس حوالے سے وزارت پارلیمانی امور، قانون اور کابینہ ڈویژن میں مشاورت جاری ہے۔

وزارتِ قانون کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلے کبھی ایسا معاملہ درپیش نہیں آیا ہے۔

ذرائع کے مطابق تینوں محکموں میں مشاورت کے بعد صدرِ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کو اس حوالے سے کو آگاہ کیا جائے گا۔

عدم اعتماد کامیاب، عمران خان فارغ

واضح رہے کہ گزشتہ شب قومی اسمبلی نے عمران خان پر عدم اعتماد کر دیا جس کے بعد عمران خان پاکستان کے وزیرِ اعظم نہیں رہے۔

تحریکِ عدم اعتماد کی قرار داد کے حق میں 174 ووٹ آئے، پی ٹی آئی کے منحرف ارکان نے ووٹ نہیں ڈالا۔

پارلیمنٹ نے عمران خان کو وزارتِ عظمیٰ کے منصب سے فارغ کر دیا۔

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے وزیرِ اعظم کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد جمع کرائی تھی۔

تحریکِ عدم اعتماد ناکام بنانے کے لیے اپنائے گئے تمام غیر آئینی حربے ناکام رہے۔

عمران خان تحریکِ عدم اعتماد کے ذریعے نکالے جانے والے ملک کے پہلے وزیرِ اعظم بن گئے۔

قومی خبریں سے مزید