پاکستان کے نو منتخب وزیر اعظم شہباز شریف کو بھی ’ہینڈ سم وزیر اعظم ‘ قرار دے دیا گیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر صحافی، کامیڈین و میزبان شفاعت علی کی جانب سے ٹوئٹر پر وزیر اعظم شہباز شریف کی قومی اسمبلی میں خطاب کے دوران کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا گیا ہے کہ ’ہینڈسم تو یہ بھی ہے۔‘
شفاعت علی کا وزیر اعظم شہباز شریف کی تصویر شیئر کرتے ہوئے اِنہیں ہینڈسم قرار دینا ہی تھا کہ انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے بھی اس پوسٹ کی تائید میں لائن لگ گئی ہے۔
اس پوسٹ کے کمنٹ میں شفاعت علی کو مخاطب کرتے ہوئے ایک صارف کا لکھنا تھا کہ ’اس خوشی میں آپ سے پر زور مطالبہ ہے کہ اِن کے اعزاز میں ایک ویڈیو بنا کر بھی پوسٹ کی جائے۔‘