• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر، میاں محمد شہباز شریف بلا مقابلہ پاکستان کے 23ویں وزیر اعظم بن گئے ایسے میں عوام خاتونِ اول سے متعلق تذبذب کا شکار دکھائی دیتی ہے۔

پاکستان کے نو منتخب وزیر اعظم شہباز شریف کے عہدہ سنبھالتے ہی عوام کی نظریں خاتون اول پر جم گئی ہیں، مگر یہاں یہ بات جاننا ضروری ہے کہ شریف فیملی کی جانب سے آج تک اپنی غیر سیاسی خواتین شخصیات کو میڈیا پر نہیں لایا گیا ہے۔

یہی وجہ ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف اپنے خاندان سمیت وزیر اعظم ہاؤس میں منتقل ہو گئے ہیں مگر اُن کی فیملی کی تفصیلات تاحال سامنے نہیں آئی ہیں۔

دوسری جانب اگر وزیر اعظم شہباز شریف کی اہلیہ کی بات کی جائے تو تہمینہ درانی اور بیگم نصرت شہباز، وزیر اعظم شہباز شریف کی بیگمات ہیں۔

بیگم نصرت، شہباز شریف کی پہلی اہلیہ ہیں جن سے وزیر اعظم کے حمزہ شہباز سمیت تین بچے ہیں۔

دنیا بھر میں معلومات حاصل کرنے کے لیے سب سے زیادہ استعمال کیے جانے والا سرچ انجن گوگل کی بات کی جائے تو گوگل اس وقت اسلامی جمہوریہ پاکستان کی تین خاتون اول بتا رہا ہے۔

سرچ انجن گوگل کے مطابق پاکستان کی پہلی خاتونِ اول ثمینہ علوی(صدرِمملکت، عارف علوی کی اہلیہ)، دوسری بیگم نصرت شہباز (وزیر اعظم شہباز شریف کی اہلیہ) اور تیسری تہمینہ درانی (وزیر اعظم شہباز شریف کی اہلیہ) ہیں۔

واضح رہے کہ ماضی میں وزیر اعظم شہباز شریف کی بیگمات سے متعلق متعدد افواہیں زیر گردش رہی ہیں جن کی تا حال کوئی صداقت سامنے نہیں آئی ہے۔


قومی خبریں سے مزید