قومی اسمبلی میں تیسرے روز بھی مارکُٹائی، بدمزگی و کشیدہ صورتحال پر شہباز شریف کی اہلیہ تہمینہ درانی بھی بول پڑیں۔
انہوں نے ٹوئٹر پر جاری پیغام میں کہا کہ قومی اسمبلی میں تیسرے روز بھی ہنگامہ آرائی دیکھ کر لگتا ہے جیسے وزیراعظم نے کچھ نئے احکامات جاری کیے ہوں۔
تہمینہ درانی نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ وزیراعظم اسپیکر کو تو مؤثر انداز میں قابو پانے کا تو بول چکے ہیں تاہم وہ اپنی حکومت کو یہ حکم دینا بھول گئے ہیں۔
انہوں نے لکھا کہ ’سب جانتے ہیں کہ حکومت پارلیمنٹ کے اصولوں کی پابند ہے کہ وہ اپوزیشن لیڈر کے بجٹ جتنے اہم مسئلے پر ردعمل سن سکے۔‘
تہمینہ درانی نے اپنے ایک اور ٹوئٹ میں کہا کہ ’اگر اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی میں بات کرتے ہوئے سیکیورٹی سے گھرا ہوا ہے ، تو اندازہ لگائیں کہ پارلیمنٹ سے باہر عام شہری کتنا کمزور محسوس کرے گا۔‘
انہوں نے کہا کہ ایسی صورتحال عام عوام کیلئے ایک خوفناک پیغام ہے۔