• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریاستی اداروں کی تضحیک پر قانون کے مطابق کارروائی ہونی چاہیے، شہباز شریف

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ریاستی اداروں کی تضحیک پر قانون کے مطابق کارروائی ہونی چاہیے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے افطار ڈنر کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ 

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ریاستی اداروں کی تضحیک پر قانون کے مطابق کارروائی ہونی چاہیے، فوج اور قومی سلامتی کے اداروں کے خلاف مہم ناقابل برداشت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر اس کی روح کے مطابق عمل ہوگا، نیب کو انتقامی کارروائی کے لیے استعمال نہیں کریں گے۔

انہوں نے بتایا کہ وفاقی کابینہ ایک دو روز میں تشکیل پا جائے گی، پارلیمنٹ کا ڈیڑھ سال رہتا ہے میرا فیصلہ اتحادی کریں گے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کو کابینہ میں آنا چاہیے۔

وزیراعظم نے کہا کہ بے تحاشا چیلنجز درپیش ہیں معیشت کو فوری بحال کرنا ہے، معیشت کی بہتری کے لیے فوری اور مڈ ٹرم اقدامات اٹھائیں گے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سابق حکومت نے ملک کے وسائل کا ناجائز استعمال کیا، قانون اور ادارے اپنا راستہ خود لیں گے، ہم کسی کے خلاف انتقامی کارروائی نہیں کریں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ مجھے کسی کو کچھ بتانے کی ضرورت نہیں، سب کچھ ریکارڈ میں ہے۔

قومی خبریں سے مزید