• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنڈی، سرگودھا، ملتان ڈویژن کے اراکین اسمبلی کا پرویز الہٰی کی قیادت پر اظہار اعتماد

پنجاب کی وزارتِ اعلیٰ کے امیدوار چوہدری پرویز الہٰی کی زیر صدارت راولپنڈی، سرگودھا اور ملتان ڈویژن کے اراکین پنجاب اسمبلی کا اجلاس ہوا۔

اس موقع پر ان ارکان اسمبلی نے 16 اپریل کو پرویزالہٰی کو وزیراعلیٰ منتخب کروانے کے عزم کا اظہار کیا۔

چوہدری پرویزالہٰی کی زیرِ صدارت ایوان وزیراعلیٰ لاہور میں اجلاس ہوا۔ جس میں پی ٹی آئی اور ق لیگ کے اراکین پنجاب اسمبلی نے شرکت کی۔ 

ارکان اسمبلی نے چوہدری پرویز الہٰی کی بطور وزیراعلیٰ قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔

ارکان اسمبلی کے اعزاز میں افطار ڈنر کا بھی اہتمام کیا گیا۔

اس موقع پر ارکان پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ 16 اپریل کو پرویز الہٰی کو بھاری اکثریت سے کامیاب کروائیں گے۔

قومی خبریں سے مزید