پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے منحرف رکن قومی اسمبلی نور عالم خان نے گالیاں دینے کے معاملے پر پولیس سے رجوع کرلیا۔
نور عالم خان نے اسلام آباد کے تھانہ سیکریٹریٹ پولیس کو نجی ہوٹل میں گالیاں دینے کے معاملے پر پی ٹی آئی کارکن کے خلاف درخواست دے دی ہے۔
ایس پی سٹی اور ایس ایچ او تھانہ سیکریٹریٹ ہوٹل آئے اور نور عالم خان سے درخواست وصول کی ہے۔
پولیس حکام کے مطابق ہوٹل میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں سے پی ٹی آئی کارکن کی تلاش شروع کردی ہے۔
اس سے قبل فیصل کریم کنڈی نے اسلام آباد کے نجی ہوٹل میں رونما ہوئے واقعے کا پس منظر جیو نیوز کو بتایا تھا۔
انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف سے منسلک شخص نے پہلے گالیاں دیں اور پھر مار پیٹ کی، جو ہم نے کیا وہ ردعمل تھا، جو جیسا کرے گا، اُسے ویسا ہی جواب ملے گا۔